بی جے پی کی ناراضگی افسوسنا ک :کانگریس

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍کانگریس نے ایک ٹی وی چینل کے ایڈیٹر کی گرفتاری پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ناراضگی پر حیرت کا اظہار کیا اور اسے افسوسناک صورتحال قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کو اپنا کام کرتے رہنا چاہئے ۔کانگریس ترجمان سپریہ سری نیت نے بدھ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں اس سلسلے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی ٹی وی ایڈیٹر کی گرفتاری پر جس ناراضگی کا اظہار کررہی ہے ، وہ ملک کے دیگر حصوں میں صحافیوں پر ہونے والے حملوں پر خاموش کیوں ہے ؟ اور وہ متاثرہ صحافیوں کے ساتھ کیوں نہیں کھڑی ہے ۔ ایسے حالات میں ان کے منہ سے کوئی لفظ کیوں نہیں نکلتے ؟انہوں نے کہا کہ وہ صحافت کو سمجھتی ہیں اور گرفتار ٹی وی ایڈیٹر جو صحافت کررہے ہیں شرمناک ہے اور بی جے پی کے ایجنڈے کو صحافت کے ذریعہ چلانے کی کوشش کر ر ہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ ان ایڈیٹرز نے صحافت کو مذاق بناکر رکدھ دیا ہے ۔ یہ افسوسناک صورتحال ہے کہ اپنے اسٹوڈیو میں کچھ لوگوں کو بٹھا کر جھوٹے اور بیہودے الزامات لگاتے ہیں اور ایجنڈا کو مسلط کرنے کا کام کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا