پنچائت کانفرنس تمام ڈی ڈی سی نشستوں پر لڑے گی

0
0

سیاست دانوں کو پنچائتی راج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے :شفیق میر
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍آل جموں وکشمیر پنچائت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات میں بطور آزاد امیدوار تمام280نشستوں پر لڑیں گے ۔ اس سلسلے میں چیئرمین آل جموں وکشمیر پنچائت کانفرنس شفیق میر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے پنچائتی لیڈران سے ہفتہ بار کی گفت و شنید کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ترمیم کر کے حکومت نے کھڑکی کھول دی ہے کہ ان اداروں میں بھی سیاست دان قدم رکھ سکیں لیکن ہم اپنے اداروں میں انہیں داخل نہیں ہونے دیں گے اور اسی لئے تمام نشستوںپر بطور آزاد امیدوار اتریں گے ۔ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے پنچائتی نمائندگان نے شفیق میر کی قیادت میں کہا کہ وہ سیاستدانوں کو اپنے اداروں میں داخل نہیں ہونے دیں گے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو پی آر آئی کے خلاف رہے ہیں ۔میر نے کہاکہ سیاسی جماعتوں نے پہلے اور دوسرے ٹیئر میں انتخابات کا بائکاٹ کیا اور اب حکومت نے ان کیلئے دروازے کھول دیے ہیں لیکن ہم ایساکرنے نہیں دیں گے۔تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ ان انتخابات میںحصہ لیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا