ہند-نیپال سرحد پر پٹاخوں کی بڑی کھیپ کے ساتھ چاراسمگلر گرفتار

0
0

یو این آئی
نینی تال؍؍ہند نیپال سرحد پر چمپاوت پولیس کی جانب سے کی گئی بڑی کارروائی میں کثیرمقدار میں پٹاخوں کے ساتھ چاراسمگلروں کو گرفتارکیا گہا ہے۔چمپاوت پولیس کی جانب سے پیر کو دی گئی معلومات کے مطابق بنبسا پولیس کو یہ کامیابی اتواردیرشب کو ملی ہے۔۔بنبسا پولیس کو طویل وقت سے ہند نیپال سرحد پر آتش بازی اوردیگرسامان کی اسمگلنگ کی شکایت موصول ہورہی تھی۔یہ بھی اطلاع ملی کہ اسمگلر کم قیمت پر پٹاخہ خرید کر زیادہ قیمت پر نیپال بھیج رہے ہیں اور اسمگلنگ کے لیے غیر مجاز راستوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔اس کے بعد بنبسا پولیس کی شاردا بیراج چوکی کو چوکنا کردیا گیا۔پولیس نے کل دیر شب بین الاقوامی سرحد پر اسمگلنگ کے خلاف آپریشن چلایا۔اسی دوران پولیس ٹیم کی جانب سے بنبسا کے شاردا گھاٹ کے نزدیک لاما پل شمشان گھاٹ سے چار اسمگلروں کمار ولد مہیندر، ونے گاین ولد وکاس گائن، بھیم ولد رامیشور اور ستپال کشیپ ولد جے لال کشیپ رہائشی مینا بازار، نئی بستی کو گرفتار کرلیا گیا۔ان کے قبضے سے کثیر مقدار میں آتش بازی اور دیگر منشیات برآمد کی گئی ہیں۔برآمد شدہ پٹاخوں کی قیمت تقریباً2.21 لاکھ بتائی گئی ہے۔ملزم آتش بازی کو جنگلون کے راستے نیپال بھیجنے کی کوشش میں تھے۔چارواسمگلروں کو برآمد مال کے ساتھ کسٹم ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔اسمگلروں نے تفتیش میں بتایا کہ وہ اسمگلنگ کے پٹاخوں کو بنبسا اورقرب وجوارسے سستے داموں خرید کر نیپال کے اسمگلروں کو مہنگی قیمت میں فروخت کردیتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ کورونا کے سبب ہند نیپال سرحد مکمل طورپر بند ہے، اسی کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان ہرطرح کی سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا