کئی گاڑیوں کے راستے بدل کر چلائی جارہی ہیں، کئی ٹرینوں کو رد بھی کیا گیا

0
0

ریزرویشن کے مطالبے کے سلسلے میں گجر دوسرے دن بھی ریل کی پٹریوں پر بیٹھے رہے
یو این آئی
جے پور؍؍ راجستھان میں ریزرویشن کے مطالبے کے سلسلے میں تحریک چلارہے گوجر برادری کے لوگ آج دوسرے دن بھی بھرت پور ضلع میں ٹرین کی پٹریوں پر بیٹھے رہے۔گوجر لیڈر کروڑی سنگھ بینسلا کی رہنمائی میں اتوار کو ضلع کے بیانا علاقے میں پیلوپورا میں اکٹھے ہوئے سماج کے لوگ جلسے کے مقام سے ریل پٹریوں پرآگئے اور ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا۔سماج کے سینکڑوں لوگ پوری رات پٹری پر ہی گذاری اوران کے لئے ریلوے پٹری پر ہی چائے پانی وغیرہ کا نظم کیاگیا۔ حالانکہ مسٹر بینسلا پٹری پر موجود نہیں ہیں۔پٹری جام کردینے سے دہلی۔ممبئی ریلوے لائن پر اتوار سے ٹرینوں کی آمدورفت بند ہے ۔ کئی گاڑیوں کے راستے بدل کر چلائے جارہے ہیں جبکہ کئی ٹرینوں کو رد بھی کیا گیا ہے ۔مظاہرہ کررہے گوجروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اس مرتبہ وہ بات چیت کرنے کے لئے حکومت کے پاس نہیں جائیں گے اور جو بھی بات ہوگی وہ مظاہرہ کی جگہ پر ہی ہوگی۔ حالانکہ حکومت کی جانب سے وزیر کھیل اشوک چاندنا گوجروں سے بات چیت کرنے کے لئے اتوار کو گئے تھے لیکن ان کی گوجر لیڈروں سے کوئی بات نہیں ہوپائی اور رات میں وہ واپس جے پور لوٹ آئے ۔ اب مزید گوجروں کی حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کے سلسلے میں فی الحال کسی طرح کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا