تلنگانہ میں بی جے پی لیڈر کی ٹی آرایس میں شمولیت

0
0

حیدرآباد؍؍تلنگانہ کے دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب سے صرف دو دن پہلے بی جے پی کو دھکہ لگا ہے کیونکہ اس کے لیڈر ٹی کملاکر ریڈی حکمران جماعت ٹی آرایس میں شامل ہوگئے ہیں۔وزیر فائنانس ہریش راو کی موجودگی میں سدی پیٹ ضلع میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کرلی۔کملاکر ریڈی نے اس حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ کی خواہش کی تھی تاہم ان کو ٹکٹ نہیں دیاگیا اور نظرانداز کیاگیا۔بی جے پی کی جانب سے اس ضمنی حلقہ کے انتخاب میں ایم رگھونندن راو کو امیدوار بنائے جانے کے بعد کملاکر ریڈی نے بی جے پی کی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کردی اور رگھونندن راو کے خلاف ریمارکس کئے ۔اس موقع پر کملاکرریڈی نے کہا کہ وہ اور ان کے حامی ہریش راو کی قیادت میں کام کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکمران جماعت کی امیدوار سجاتا کو ایک لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل ہو۔کملاکر کے تقریبا500حامی بھی ٹی آرایس میں شامل ہوگئے ۔اس موقع پر ہریش راو نے کہا کہ بی جے پی کے کئی لیڈران ٹی آرایس میں شامل ہورہے ہیں جو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ترقیات کاموں سے کافی متاثر ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا