پرتاپ گڑھ؍؍ اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ ہتھگواں پولیس نے ہفتہ کو دو افراد کو گرفتار کر ان کے قبضے سے ہزاروں روپیہ کے نقلی نوٹ برآمد کر جیل بھیجا ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ انوراگ آریہ نے بتایا کہ تھانہ ہتھگواں ایس ایچ او اودے ترپاٹھی نے علاقے کے جہانہ باد اووربرج کے نزدیک مشتبہ حالات میں گھومتے ہوئے ایک شخص کو پکڑ کر تلاشی لیا تو اس کے پاس سے 100-100 روپیہ کے 400 نوٹ کل چالیس ہزار روپیہ کے نقلی نوٹ برآمد کیا ۔ باز پرس پر اس نے اپنا نام انج تیواری ساکن کمالا پور تھانہ نواب گنج ضلع پریاگراج بتایا ،اس کی نشان دہی پر تھانہ کنڈہ کوتوالی علاقے کے تلوری نہر سدّو کا پوروا سے انبھو کو گرفتار کر اس کے قبضے سے 50-50 روپیہ کے 400 نوٹ کل بیس ہزار روپیہ نقلی نوٹ برآمد کیا ۔ملزمان نے بتایا کہ بہار سے آئے ایک شخص نے یہ 60 ہزار روپیہ کے نقلی نوٹ دیا تھا ،جس کو وہ دیہی علاقوں میں چلاتے تھے ۔پولیس دونوں ملزمان کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر جیل بھیجا ۔