نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، ہریانہ ، آندھرا پردیش ، کرناٹک اور کیرالہ ریاستوں کے عوام کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی ہے ۔مسٹر مودی نے ان ریاستوں کے لوگوں کے نام الگ الگ ٹویٹ کرکے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا‘‘ریاست مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس پر مدھیہ پردیش کے باشندوں کو بہت بہت مبارکباد۔ مدھیہ پردیش بہت سارے اہم شعبوں میں بہت ترقی کر رہا ہے اور آتم نربھر بھارت کے خواب کو تعبیردینے میں بے زبردست رول رہا ہے ۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ‘‘ریاست چھتیس گڑھ کے یوم تاسیس کے موقع پر چھتیس گڑھ کے عوام کو دلی مبارکباد۔ میری دعا ہے کہ یہ خطہ جو قدیم زمانے سے مختلف ثقافتوں کا مرکز رہا ہے ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے ۔ہریانہ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا‘‘ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پرہندوستان کی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھنے والے ہریانہ کے تمام باشندوں کو دلی مبارکباد۔ خوشحالی اور ترقی کی یہ علامت ترقی کے نئے نئے ریکارڈ بنائے ۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ‘‘آندھرا پردیش کا نام محنت اور ہمدردی سے منسلک ہے ۔ آندھرا پردیش کے لوگوں نے بہت سے شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ریاست کے عوام کو اس کے یوم تاسیس کی مبارکباد اور ان کی ترقی کی امنگوں کے لئے میری نیک خواہشات۔’’کیرالہ کے عوام سے خطاب میں ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ‘‘کیرالہ کے شاندار لوگوں کو یوم پیراوی کی مبارکباد۔ یہان کے لوگوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں نمایاں طور پر حصہ لیا ہے ۔ کیرالہ کی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے یہ پوری دنیا کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے ۔ کیرالہ کی جاری ترقی کے لئے دعا گو ہوں’’۔ خیال رہے کیرالہ کے یوم تاسیس کو ‘کیرالہ پیراوی ڈے ’ بھی کہا جاتا ہے ۔کرناٹک کے یوم تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا‘‘ریاست کرناٹک کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے بھائیوں اور بہنوں کو میری مبارکباد۔ یہ ریاست لوگوں کی طاقت اور صلاحیتوں سے ترقی کی نئی جہتیں حاصل کررہی ہے ۔ میں کرناٹک کے عوام کی خوشحالی اور اچھی صحت کیلئے دعا گو ہوں۔’’یاد رہے ان تمام ریاستوں کی تشکیل یکم نومبر کو کی گئی تھی۔