پانی کی قلت کو لیکر سرپنچ تیالی کٹارمل نے محکمہ جل شکتی کے خلاف ناراضگیوں کا کیا اظہار

0
0

سیارف خان

منجاکوٹ؍؍سرپنچ پنچائت تیالی کٹارمل نے علاقہ میں پچھلے تین ہفتوں سے پانی کی شدید قلت کو لیکر محکمہ جل شکتی سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق موصوف نے بتایا کہ ہم متعدد بار پانی کی کمی کے متعلق ضلع افسران کے نوٹس میں بات لا چکے ہیں لیکن باوجود اس کے کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے لوگوں میں محکمہ کے تئیں سخت ناراض بھی ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ انجینئرز کو بتانے کے باوجود بھی پانی کی فراہمی پر کوئی توجہ نہ دی گئی ہے جبکہ جانوروں کے لیے بھی پانی کا فراہم کرنا مشکل ہو چکا ہے۔لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مستقل ملازمین کو ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے لیکن وہ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے ہیں۔لوگوں نے ڈپٹی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی مداخلت کرکے محکمہ کے ملازمین کو پانی کی فراہمی کا بندوبست کا حکم صادر فرمائیں اور ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جو اپنے فرائض انجام نہیں دئے رہے ہیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا