مینڈھر میں سوچھ بھارت کہاں ہے؟

0
0

نالوں میں گندگی سر عام ڈالی جا رہی ہے ،کوئی تو خبر لے!
ناظم علی خان
مینڈھر؍؍ مینڈھر قصہ کے لوگوں نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ مینڈھر نا لہ میں گندگی ڈالی جاتی ہے جبکہ بس اڈا میں تعمیر کیے گئے بیت الخلائوں سے نکلنے والا فضلہ بھی ان ہی آبی نالہ کی نذر ہوجاتا ہے جہاں متعلقہ محکمہ اس طرف کوئی دھیان نہیںدیتا ہے ۔ مزکورہ پانی کے نالہ میں اگر انسان اب ہاتھ دھونا چاہے گا تو وہ بھی نہیں کرسکتا کیوں کہ ان کا پانی اب اس قدر آلودہ اور گندگی سے بھرا ہوتا ہے کہ فوری بیماری لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمودی کے سواچھ بھارت مشن کے تحت اگرچہ بیت الخلائوں کی تعمیر کا کام کیا گیا تاہم ضلع میں جہاں بھی اسکیم کے تحت بیت الخلا تعمیر کئے گئے ان کی غلاظت بھی ان ہی نالوں میں ڈالی جاتی ہے ۔ جبکہ گلیوں اور گندی نالیوں کا پانی بھی ان ہی نالوں میں جاتا ہے جس کے نتیجے میں یہ نالے ختم ہوگئے ۔اس سلسلے میں محمد خان، محمد قاسم ، سبھاش کما ر اور دیگر لو گو ں نے کہا کہ نالوں اور دریائوں میں گندگی جانے سے روکنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں اور ان نالیوں اور گلیوں سے نکلنے والے گندے پانی و غلاظت کے لئے کوئی متبادل نظام قائم کیا جائے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا