جسمانی ناخیز افراد کے مسائل پر کیا تبادلہ خیال،ماہانہ پنشن میں اضافے کا کیا مطالبہ
راکیش کمار
جموں؍؍کئی سماجی رضاء کار تنظیمیں جو جسمانی ناخیز افراد کے ساتھ کام کر رہی ہیں نے یہاں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سے ملاقات کر کے جسمانی ناخیز افراد کی شکایات پیش کیں ۔ اس موقع پر سوشیل شرما چیئرمین جموں وکشمیر ڈس ایبل ویلفیئر ایسو سی ایشن ،امیش شرما چیئرمین ڈس ایبل کیئر فائونڈیشن ،روشن بھن سیکریٹری کنفیڈریشن آف فزیکلی ہینڈی کیپڈ شامل تھے۔وہیں وفد نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں ایک کمپوزٹ ریجنل سینٹر قائم کیا جائے ،جسمانی ناخیز افراد کے حقوق کیلئے ڈس ایبلٹی ایکٹ2016کا نفاذ کیا جائے ،نیشنل ٹرسٹ ایکٹ کا نفاذ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ جموں و کشمیر یو ٹی کے تمام جسمانی ناخیز افراد کو اے اے وائی اسکیم کی افادیت پہنچائی جائے اور ان کی ماہانہ پنشن میں اضافہ کیا جائے ۔