گپکار اتحاد پر کی تنقید ،کہا ایسے نظریات جموں وکشمیر کو پتھر کے عہد میں لے جائیں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این سی پی کے قومی جوائنٹ سیکریٹری و ترجمان انجینئر ریشی کول کلم نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے قوانین کا خیر مقدم کرتے ہیں ،مگر ڈومیسائل قانون سے کوئی سمجھوتہ نہیںکر سکتے ۔انہوں نے گپکار اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جعلی اور بے ایمان لیڈران اپنے مفادات کیلئے پرانی باتوں کو یاد کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا ایسے نظریات جموں وکشمیر کو پتھر کے وقت میںلے جائیں گے ۔ریشی نے کہاکہ ان لیڈران نے مرکزی حکومت کی مخالفت کی ہے اور عوام کو انتخابات میں بے وقوف بنایا ہے ۔ریشی نے اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت بھی کی جس میں انہوں نے کہاتھا کہ وہ عوام مخالف پالیسیوں کیلئے لڑائی لڑیں گی اور خاموش نہیں بیٹھیں گی ۔انہوں نے مزید کہاکہ اب محبوبہ مفتی اپنے بیانات سے لوگوں کو بے وقوف نہیں بنا سکتی ۔