عوام مخالف پالیسیوں کانہ تھمنے والاسلسلہ ہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا:بلال احمدخان
محمد جعفر بٹ
جموں؍؍مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کئے گئے اراضی قوانین کی جہاں جموں و کشمیر کی عوامخالفت کرتی نظر آ رہی ہے تو وہیں سیاسی پارٹیاں بھی اس قانون کے خلاف سرگرام عمل ہیں۔اسی سلسلے میں حق انصاف پارٹی کے صدر بلال احمد خان نے مرکزی سررکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئے روز بھاجپا کی جانب سے عوام مخالف پالیسیاں اپنائی جا رہی ہیں اور جموں و کشمیر کی عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے،جسے ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کے جموں وکشمیر کی عوام کی رضا مندی کے بغیر کوئی قانون لاگو کرنا غیر قانونی ہے،چونکہ عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی قانون لاگوں نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کہ جموں و کشمیر کے علاوہ دس ایسی ریاستیں ہیں جہاں دفع371لاگو کی گئی ہے اور کوئی بھی شخص وہاں پر جا کر زمین نہیں خرید سکتا تو پھر جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ اس طرح کا بھید بھاو کیوں؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے جموں و کشمیر میں مختلف مذاہب کو ماننے والے اور مختلف تہذیبوں یعنی ڈوگرہ،کشمیری،گجر بکروال،بودھ،وغیرہ جیسے لوگ رہتے ہیں ان سبھی مذاہب اور تہذیبوں کا تحفظ ضروری ہے لیکن جموں و کشمیر کی خصوصی پہچان چھیننے کے بعد مرکزی سرکار یہاں پر رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ ایک بدنما مذاق کر رہی ہے اور موجودہ حکومت جموں و کشمیر کے نازک ڈھانچے کو نقصان پہنچانے والے من مانی والے فیصلے کرکے خود مختاری جیسا ساتھ برتاؤ کرتی نظر آ رہی ہے ۔ہم مرکز میں بیٹھی سرکار کے ان عوام مخالف فیصلوں کو ہر گز قبول نہیں کریں گئے۔ساتھ ہی ساتھانہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے یہ اپیل کی کہ وہ اختلافات کو ختم کریں اور اس فاشسٹ حکومت سے لڑنے کے لئے متحد ہوں،تاکہ آنے والے وقت میں یہاں کی عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
pp