’ آبادیاتی تناسب میں بدلائو کا خوف ‘

0
0

نوکریوں اور اراضی حقوق کے تحفظ میںبھاجپا نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا :ہرش دیو سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوکریوں اور اراضی حقوق کے تحفظ کے پیش نظر بھاجپا نے عوام کے ساتھ دھوکہ کیاہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے پارٹی لیڈر بلونت سنگھ منکوٹیہ کے ہمراہ ایک احتجاج کرتے ہوئے زعفرانی جماعت کو ہدف تنقید کا نشانہ بنایا۔وہیں مظاہرین نے بھاجپا حکومت کا پتلا نظر آتش کیا ۔اراضی قانون پر تنقید کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ بھاجپا سیاست کھیل رہی ہے جس سے نہ صرف جموں کے منڈیٹ کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے بالکہ آبادیاتی تناسب میں بدلائو کا خوف بھی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ بھاجپا نے اراضی اور نوکریوں کے تحفظ کا وعدہ ضرور کیا تھا لیکن لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے نہ صرف بیرونی لوگوں کیلئے روزگار کی کھڑکی کھولی ہے بالکہ انہیں یہاں زمینیں لینے کے قابل بنا دیا ہے ۔اس موقع پر راجیش پدگوترہ، گگن پرتاپ سنگھ ،پرشوتم پریہار، سرندر چوہان و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا