عمر کی صمد کو یوم پیدائش پر نیک خواہشات

0
0

سرینگر؍؍ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے آئی پی ایل کھلاڑی عبدالصمد کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کامیابی کی تمنا کی اور نیک خواہشات پیش کیں ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ” عبد الصمد سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو بڑی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات ،ساتھ ساتھ طویل اور روشن کیریئر اور فٹنیس واچھی صحت کے لئے دعا۔ آپ سن رائزرس کی کامیابیوں میں تعاون کرتے رہیں اور آئندہ مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ برقرار رکھیں ۔جموں و کشمیر سے آئی پی ایل کھیلنے والے دوسرے کرکٹ کھلاڑیوں میں پرویز رسول اور راسخ سلام شامل ہیں ۔ ایک اور کھلاڑی منظور ڈار کو کنگز الیون پنجاب نے خریدا تھا جسے 2018میں پورے آئی پی ایل سیزن میں پلئینگ الیون میں جگہ نہیں مل سکی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا