طویل جدوجہدکے بعدہماری فریاددِلی دربارپہنچی

0
0

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے عارضی ملازمین کامعاملہ حل کرنے کایقین دلایا:تنویرحسین
محمد جعفر بٹ

جموں؍؍آخر کار جموں و کشمیرکیجول لیبر یونائیٹڈ فرنٹ کے ملازمین کو ایک لمبی لڑائی لڑنے کے بعد انصاف کی کرن نظر آئی۔آپ کو بتا دیں کے کہ پچھلے کئی عرصے سے عارضی ملازمین اپنے حق کی لڑائی لڑ رہے تھے اور انتظامیہ و مرکزی سرکار سے انصاف کی بھیک مانگ رہے تھے،جسکی بنا پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے تمام محکموں کے چنیدہ امیدواروں کو ملاقات کے لئے دہلی بلایا تھا اور عارضی ملازمین کا ایک وفود ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملا ،جہاں پر انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی کہ عنقریب ہی آپ کی جائز مانگوں کو پورا کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں آل جموں وکشمیر کیجول لیبر یونائیٹڈ فرنٹ کے صدر تنویر حسین نے ’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹر جتندر سنگھ صاحب کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ہماری مانگوں کو بروئے کار لانے کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے ہم لوگ ایک لڑائی لڑ رہے تھے ،اور ہمارے ملازمین کافی پریشان حال تھے ،جسکی بنا پر ہمیں دہلی بلایا گیا اور ہمارے مسائیل پر بات چیت کی گئی۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہم نے مساوی کام کی مساوی اجرت کو لے کر بات کی ،اور ساتھ ہی ساتھ ہم نے مستقلی کے لئے بھی بات کی تاکہ ہمارے ملازمین جو در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھے انہیں پریشانیوں سے نجات ملے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے یوٹی انتظامیہ کے نام ایک خطوط نامہ جاری کیا ہے ،جس میں یوٹی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ کتنے لوگ کام کر رہے ہیں اور کب سے یہ لوگ کام کر رہے ہیں ،اور ساتھ ہی ساتھڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایڈوائزر کے ۔کے۔شرما سے بھی فون کال پہ بات کی اور کہا کہ جلد از جلد عارضی ملازمین کے مسائیل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ اب مرکزی سرکار نے یہ طے کر دیا ہے کہ عارضی ملازمین کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے،اور اب ہمارے ملازمین حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ تھوڑا صبر سے کام لیں۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میں کام کرنے والے لوگوں کے خلاف نہیں ہوں،اور نہ ہی میں کسی کو احتجاج کرنے سے روک رہا ہوں،چونکہ اس وقت لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے سرکار سے سمجھوتہ کیا ہے،میں ان لوگوں سے کہہ دوں کہ میں نے کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا ہے میں اپنے ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔کچھ لوگ ملازمین کو گمراہ کر رہے ہیں،ہمیں اتفاق سے کام کرنا ہے،چونکہ اتفاق میں طاقت ہے،اور ہمیںآپسی لڑائی کو ختم کر کہ سرکار کے ساتھ لڑنا ہے اور اپنا حق لینا ہے۔انہوں نے تمام محکموں کے عارضی ملازمین سے یہ اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں دیانت داری سے کام کریں ،اس وقت ہمیں انتظامیہ کا ساتھ دینا ہے تاکہ ہم اپنا حق لے سکیں،چونکہ 2نومبر کو ہماری میٹنگ ایڈوائزر کے۔کے۔شرما جی سے ہونے والی ہے اور اس میٹنگ میں آگے کے لئے فیصلہ لیا جائے گا۔لہٰذا ملازمین کو چاہئے کہ وہ صبر سے کام لیں جلد ہی ہمارے مسائیل کو حل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا