محکمہ جل شکتی کی من مانی، نلوں میں نہیں پانی

0
0

درابشالہ کے مختلف دیہات پینے کے پانی سے محروم
محمد اشفاق

درابشالہ؍؍تحصیل درابشالہ ایک ایسا علاقہ ہے جو جغرافیہ اور نباتاتی بنیادوں پر دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے۔ یعنی اس علاقے کا ایک حصہ قدرتی وسائل ذرخیز زمینوں اور پانی کے ابلتے ہوئے چشموں سے مالا مال ہے جبکہ دوسرا حصہ ان چیزوں سے یکسر عاری ہے۔لیکن طویل عرصے سے چل رہے خشک موسم نے دونوں حصوں کو کسی نہ کسی حد تک یکسانیت بخش دی ہے۔خشک موسم کی وجہ سے جہاں مختلف جگہوں سے ابلنے علاقے چشمے سوکھ چکے ہیں وہیں محکمہ جل شکتی کی اصلی طاقت کا اندازہ بھی ہو چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق تحصیل کے مختلف علاقوں بشمول ، ٹٹانی، بھگڑانہ، بدھات،اور دیگر کئی علاقہ جات میں لوگ پینے کے پانی کی شدید قلت سے دو چار ہیں، اورانہیں پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے میلوں کا سفر کرنا پڑ رہا ہے۔اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے عہدیداران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی بھی تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔مذکورہ علاقوں کے عوام نے لازوال کو اطلاعات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ محکمہ کے عہدیداران ان کی کسی بھی شکایت پر دھیان دینے کی بجائے ترش روئی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔لوگوں نے اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ اور ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے اس سلسے میں جلد از جلد کاروائی کرنے کی اپیل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا