کشتواڑ کے سینئر پی ڈی پی لیڈر ارشد گیری کی محبوبہ مفتی سے ملاقات

0
0

رہائی پر مبارکباد پیش کی اور پارٹی کے مختلف امور پے کیا تبادلہ خیال

بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ ضلع کشتواڑ کے سینئر پی ڈی پی لیڈر ارشد حسین گیری نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کے بعد پہلی بار انکی رہائش گاہ گپکار پہ جاکر ان کے ساتھ ملاقات کی اور انکی رہائی پر مبارک باد پیش کی۔ ارشد گیری نے کہا کہ وہ انکے حوصلے اور جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو وہ اپنے مؤقف پہ ڈٹی رہی اور چودہ ماہ کی بندشوں کے باوجود عوام کے لیے اور جموں کشمیر کی پہچان کے لیے ایک دیوار کی طرح کھڑی ہیں، جس کے لیے انہوں نے اس پارٹی کا قیام عمل میں لایا ہے اس پہ آج بھی وہ کاربند ہیں۔ارشد گیری نے مزید انکے ساتھ پیوپلز الاینس گپکار پہ بھی تبادلہ خیال کیا کہ آنے والے دنوں میں اس پہ ہم کس طرح سے کام کریں گے۔جس کے لیے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے انہیں بتایا کہ آنے والے دنوں میں وہ اس الاینس کی ایک ورکر میٹنگ کرنے جارہی ہیں جس کے بعد وہ اگلے ماہ کی پانچ تاریخ کو جموں پہنچ کر اپنے صوبہ جموں کے تمام ورکروں سے ملیں گی اور انکے ساتھ مل کر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور مستقبل کا پروگرام طے کیا جائے گا۔ ارشد گیری نے زوم میٹنگ کے بارے بھی محبوبہ مفتی کے ساتھ تفصیل سے بات کی جسکے لیے انہوں نے سب کو مبارک باد دی اور اپنے ان تمام لیڈران کا شکریہ کیا جنہوں نے اس زوم میٹنگ کا انعقاد کر کے پی ڈی پی کے ورکروں کو جوڑے رکھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا