منجاکوٹ میں حاملہ خاتون کی موت

0
0

لوگوں کااحتجاج،جموں و پونچھ شاہراہ تین گھنٹے رہی بند۔لوگوں نے ایمبولینس کی عدم دستیابیپر اٹھائے سوال
سیارف خان

منجاکوٹ ؍؍تحصیل منجاکوٹ میں گزشتہ رات کو ایک خاملہ خاتون کی موت واقع ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق لوگوں نے کہا کہ گزشتہ رات کو ایک خاملہ خاتون کو پی ایچ سی منجاکوٹ میں لایا جہاں بچے کا جنم ہونے کے بعد مذکورہ خاتون حالت خراب ہو گئی جس کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے مذکورہ خاتون کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کر دیا مگر ایمبولینس نہ ہونے کے کارن مذکورہ خاتون کے اہل خانہ نے رات کے وقت میں پرائیویٹ گاڑی کا انتظام کرکے راجوری پہنچانے کی کوشش کی مگر تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ بتایا گیا کہ جونہی خاتون کو راجوری پہنچایا گیا تو اس کی موت واقع ہو گئی جس کو لیکر لوگوں نے جموں پونچھ شاہراہ بند کر کے لگ بھگ تین گھنٹے تک احتجاج جاری رکھا۔ موقع کی خبر موصول ہوتے ہی تحصیل ایڈمنسٹریشن موقع واردات پر پہنچ کر لوگوں کو یقین دہانی دلائی کہ اس مصلہ کی چھان بین کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تاہم جب تحصیلدار منجاکوٹ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کی چھان بین کے لیے ایک تحریر نامہ ڈپٹی کمشنر راجوری کو کمیٹی تشکیل کرنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ھالانکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ایچ سی منجاکوٹ میں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ایمبولینس کی سخت قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں لوگوں کو سخت پریشانی سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا