ہم اپنی ایک انچ زمین پر بھی باہری لوگوں کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے: فاروق انقلابی
دلشاد احمد چوہدری
کوٹرنکہ؍؍سماجی کارکن محمد فاروق انقلابی نے اپنے ایک بیان میں مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر کے لئے بنائے گئے زمینی قوانین کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کے یہ قانون جموں کشمیر کی عوام کو قابل قبول نہیں ہے اور وہ اس قانون کو ماننے کے لئے ہر گز تیار نہیں ہیں اور نہ وہ اپنی ایک انچ زمین پر کسی باہری کو قبضہ کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کے مرکزی حکومت آئے دن کوئی نہ کوئی کالا قانون جموں کشمیر کے لئے سامنے لاتی ہے ہو جو ناقابل برداشت ہے۔فاروق انقلابی نے کہا کے مرکزی حکومت کو انگریزوں جیسا رویہ ترک کر کے ریاست کی عوام کے احساسات کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کے گزشتہ سال پانچ اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے لئے گئے تمام فیصلوں سے عوام میں پہلے ہی سخت ناراضگی ہے اور اب یہ زمین کے متعلق قانون جو مرکزی حکومت نے سامنے لایا ہے ۔اس کے لئے حکومت کو سیدھا جموں کشمیر کی عوام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فاروق انقلابی نے مزید ریاست کی عوام سے گزارش کی ہے کے وہ اپنی ایک انچ زمین بھی کسی غیر ریاستی شخص کو فروخت نہ کریں کیوں کے اس سے نہ صرف جموں کی کشمیر کی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے بلکہ یہاں کے بے روزگار نوجوانوں، کسانوں، تاجروں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کے اگر ہم نے اپنی زمین کو نہ بچایا تو یہاں کے تاجر ، یہاں کے کسان ، پڑے لکھے نوجوان بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائیں گے۔انہوں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مرکز کے اس فیصلے کے خلاف ایک جٹ ہو کر سامنے آئیں کیوں کے اگر آج ہم نے یہ قانون قبول کر لیا تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔