جموں و اودھپور کی سیاسی قیادت صوبہ جموں کا سیاسی استحصال نہ کرے

0
0

خطہ چناب اور پیر پنچال کی لیڈرشپ صوبہ جموں کی اکثریتی آواز: نصیر باغوان
بابر فاروق

کشتواڑ ؍؍ کشتواڑ کے سیاسی وسماجی کارکن نصیر احمد باغوان نے ضلع جموں کی لیڈرشپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ جموں کی نام نہاد نمایندگی سے بعض رہیں۔ میڈیامیںدونوں اضلاع جموں اور ادھمپور کے نام نہاد لیڈران اور کچھ این جی او صوبہ جموں کی نمایندگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور مختلف حرکات کر کے ریاست میں امن وامان کی ہوا کو خراب کرنے کے مرتکب ہورہے ہیں۔ صوبہ جموں میں خطہ چناب اور پیر پنچال کا وسیع طر علاقے شامل ہیں مگر ان علاقوں اور ان میں رہ رہے افراد کو ہر موقعہ پر نظر انداز کیا گیا ہے چاہئے وہ سیاسی، تعمیری، تعلیمی اور ترقی کا کوئی بھی موقعہ ہو، جموں کے ان دو اضلاع کی لیڈرشپ نے صوبہ کے اکثریتی طبقہ کے جذبات کا ہر وقت استحصال کیا ہے، پسماندہ علاقوں چناب اور پیرپنچال کی تباہ حال سڑک نظام، تعلیمی ڈھانچہ، روزگار، تجارت، طبی سہولیات کافقدان جموں کے لیڈران کی استحصالی سیاست کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔اب جبکہ ریاست میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اضطرابی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس کے چلتے جموں کی گلیوں کے لیڈران صوبہ جموں کی نمایندگی کا دعویٰ کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ صوبہ جموں کی حقیقی لیڈرشپ خطہ چناب اور خطہ پیر پنچال میں ہے۔ ایسے میں نام نہاد جموی لیڈروں کو صوبہ کے مفادات کو زک پہنچانے سے بعض رہنا چاہئے اگر وہ بعض نہیں آتے ہیں تو ان کو صوبہ جموں کی حقیقی نمائندوں کے احتجاج کا سامنا کرنا ہو گا۔ نصیر باغوان نے خطہ پیر پنچال، اور خطہ چناب کے لیڈروں سے مطالبہ کیا کہ جموں اور ادھمپور کے ان فرقہ پرست لیڈروں کا مقابلہ کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہو اور ہم اب بھی نہ جاگے تو جموں کے یہ فرقہ پرست لیڈران ہمارے ان پسماندہ دونوں خطوں کو زمانہ قدیم میں پہنچا دینگے اور ساتھ ہی ساتھ فرقہ پرستی کو بھی ہوا دینگے جوکہ ہر لحاظ سے یہاں کے روائتی بھائی چارے کیلئے نقصان دہ ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا