اَنلاک ہدایات میں مزید رعایت نہیں، کنٹین منٹ علاقوں میں تیس نومبر تک پابندی نافذ رہے گی

0
0

نئی دہلی 27 اکتوبر(یواین آئی)ملک میں کورونا وبا کے قہر کے پیش نظر حکومت نےلاک ڈاون کے بعد مختلف سرگرمیوں کو کھولنے کے عمل کے تحت آج جاری نئی ہدایات میں کوئی نئی رعایت نہیں دی ہے اور کنٹینمنٹ زون میں لاک ڈاون پہلے کی طرح جاری رہے گا وزارت داخلہ نے آج ایک حکم جاری کرکے کہا کہ ملک بھر میں مختلف سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے بارے میں 30 ستمبر کو جاری کیے گئے رہنماخطوط تیس نومبر تک جاری رہیں گے۔ان رہنماخطوط میں جن سرگرمیوں کو مختلف پابندیوں کے ساتھ شروع کرنے کی بات کہی گئی تھی وہ ابھی بھی پابندیاں اور مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی ہدایات کے مطابق جاری رہیں گی۔ان سرگرمیوں میں میٹروریل، شاپنگ مال، ہوٹل، ریستوراں، مہمان خدمات، مذہبی مقامات، یوگا، تربیتی ادارے، جم، سنیما اور تفریحی پارک وغیرہ شامل ہیں۔
ایسے مقامات جہاں کورونا انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہو جیسے اسکول، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ، محققین کے لیے سرکاری ا ور نجی یونیورسٹیوں کو کھولنے اور 100 سے زیادہ کی تعدادمیں لوگوں کے کسی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ پہلے کی طرح ریاست اور مرکز کے زیراہتمام ریاستوں کے پاس ہی رہے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا