کم عمری کے باوجود ننھے روزہ داروں میں عبادت کا شوق قابلِ تعریف: شرف الدین تیمی

0
0

مدهوبنی//ماہ رمضان جس طرح نیکیوں کا پر بہار موسم ہے اسی طرح خوشیوں کا بهی ایک سہانا روح پرور موسم ہے.اس خوشی میں جہاں مرد،عورت،بوڑھے اور جوان شامل ہیں وہیں معصوم سے بچے اور بچیاں بھی اس خوشی سے اپنے دامن کو بھرنے کے لئے کوشاں ہیں.اس سال رمضان المبارک کی آمد ایک ایسے مہینہ میں ہوئ ہے جو گرمیوں کا بے تاج بادشاہ کہلاتا ہے،اس میں بھی مزید یہ کہ گرمی کی شدت اور دن کی طوالت نے اچھے اچھے لوگوں کے اوپر اپنا جلوه بکھیر رکھا ہے جس کی وجہ کر اچھے خاصے نوجوانوں  کے ساتھ ساتھ بوڑهوں کی اکثریت روزه رکھنے سے عاجز نظر آرہے ہیں.لیکن ان تمام چیزوں کی پرواه کئے بغیر محمد شکیب بن محمد شریف سلفی کسیرا، دلکش بنت محمد شبیر تلیاپوکھر، کشش بنت شبیر تلیاپوکھر،حذیفہ جمال بن جمال الدین ببھنگواں، حماد طالب ببھنگواں، ہاجرہ طالب ببھنگواں، فضا بنت محمد احسان اونسی بچلا ٹولہ، ساحل کلیم بھوارہ،نرگس کلیم بھوارہ، عباداللہ عمر دملہ، عبدالرحمٰن عمر دملہ اور طوبیٰ تسنیم دملہ نے بڑی ہمت اور جواں مردی کے ساتھ رمضان المبارک کا پانچ روزه مکمل کر کے اپنے بڑے اور بوڑهوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ اگر حوصلہ بلند اورنیت صادق ہو تو ہر وه کام جس کو یہ انسان مشکل سمجھتا ہے اللہ تعالی اسے آسان بنا دیتا ہے. ہم ان بچوں کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ان بچوں کی عمر دراز کرے اور انہیں اسلامی تعلیمات پر مکمل طور پر چلنے والا بنائے.آمین

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا