کورونا کے 50 ہزار سے کم نئے معاملے

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار مسلسل سست ہوتی جارہی ہے اور کافی دنوں بعد اس کے ایک دن میں 50 ہزار سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی پانچ سو سے کم ہوگئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کے 45149 نئے معاملے سامنے آئے اور اس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 79,09,960ہوگئی۔ اسی مدت میں 59,165 لوگوں نے س جان لیوا وائرس کو مات دی ہے اور اسے ملاکر ملک میں اب تک 71,37, 228 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کووڈ 19 نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 14,437سے گھٹ کر 6,53,717 ہوگئی ہے ۔ وہیں پچھلے 24 گھنٹے میں 480 مریضوں کی موت ہونے کے بعد اس سے جان گنوانے والے لوگوں کی تعداد 1,19,014 ہوگئی ہے ۔ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح بڑھکر 90.23 فیصد اور زیر علاج مریضون کی شرح 8.26 فیصد رہ گئی ہے ،جبکہ شرح اموات گھٹکر1.50 فیصد پر آگئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا