دور دراز پچھڑے علاقوں کی ترقی ہماری ترجیح: محمد رفیق چشتی

0
0

مارکوٹ کا تفصیلی دورہ، عوامی مسائل سلجھانے کی یقین دہانی
اعجازالحق بخاری

پونچھ ؍؍پونچھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر پونچھ و معروف سماجی کارکن انجینئر محمد رفیق چشتی نے گذشتہ کل بلاک لورن کے دوردراز پہاڑی علاقہ مارکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں عوام کی کثیر تعداد نے چشتی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر موصوف کے استقبال میں ایک استقبالیہ پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق چشتی نے کہا کہ دور دراز پچھڑے ہوئے علاقوں کی تعمیری وترقی میری ترجیحات میں شامل ہے اسی مشن کے تحت آج ہم نے علاقہ مارکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ موصوف نے کہا کہ علاقہ مارکوٹ کو روڈ کی سہولیات سے آج تک محروم رکھا گیا ہے جو آج کے ترقی یافتہ دور میں ایک بڑی بد نصیبی ہے ۔آج تک سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے یہاں کی عوام کو صرف ذات پات کی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنا سیاسی مفاد حاصل کیا ۔ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ علاقہ ہذا کی تعمیر وترقی کے لئے کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے گی۔اس موقع پر علاقہ مارکوٹ کی عوام نے چشتی کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے گائوں کا دورہ کرکے یہاں کے حالات کا جائزہ لیا اور عوام کے مسائل سنے جس کے لئے وہ ان کے شکر گذار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا