سلال پاور اسٹیشن نے کووڈ کے خلاف جن اندولن میں کی شمولیت

0
0

ماسک پہننا،سماجی دوری اور ہاتھوں کی صفائی کا درس دیا جا رہا ہے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍دنیا آج کرونا وبائی مرض کی شکار ہے جہاں ہر ایک ملک اس کی دوائی بنانے میں مصروف ہے۔حکومت ہند کی جانب سے بھی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں حکومت نے کرونا کی لڑائی میں ’جن اندولن‘ نامی ایک پروگرام کی شروعات کی ہے جس کے تحت عوام کو ماسک پہننے ،سماجی دوری اور ہاتھوں کی صفائی کے متعلق جانکاری فراہم کی جا رہی ہے۔اس ضمن میں سلال پاور اسٹیشن نے اپنی ذمہ داریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل منیجر این رام کی قیادت میں جن اندولن میں شمولیت کی ہے جس کے تحت عوام کو پوسڑس ،بینرس،بورڈ س ،سوشل میڈیا،پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے ذریعہ عوام کو جانکار بنایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر سلال پاور اسٹیشن پے علاقہ میں پوسٹر بینرس و غیرہ لگائے گئے ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا