نامورصحافی محمد امین یتوکاانتقال
روزنامہ لازوال کا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اسٹیٹ اوبزرور کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر محمد امین یتو دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا کو خیر آباد کہہ گئے ہیں ۔مرحوم نے ادارہ میں بیس سال تک اپنی خدمات انجام دیں ۔ان کے انتقال پر ملال پر ادارہ لازوال کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صحافتی برادری اور ادارہ کیلئے ایک بڑا نقصان قرارد یا ۔اپنے ایک پیغام میں روزنامہ لازوال کے ایگزکیوٹیو ایڈیٹر جان محمد نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسمندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔ ان کے انتقال پر ادارہ لازوال کے منیجر روبی سنگھ ،سب ایڈیٹر سید بشارت الحسن،ڈیزائنر محمد علی، ڈیزائنر محمد جعفر بٹ، ویب ایڈیٹر سید اعجاز الحق بخاری ، ویڈیو ایڈیٹر نرندر سنگھ ٹھاکر ، محمد اعظم و دیگران نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے حق میں دعا کی اور سوگوران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ۔