سینئرکانگریس رہنماوسابق وزیرمحمد شریف نیاز نہیں رہے

0
0

لازوال ویب ڈیسک
جموں؍؍سال2020اپنے سیاہ باب رقم کرتے ہوئے آگے بڑھتاہی جارہاہے اور آئے روز سماج کومعروف شخصیات سے محروم کرتاجارہاہے،اسی سیاہ باب میں آج اُس وقت ایک اوراضافہ ہوا جب کانگریس کے سینئرترین رہنماوسابق وزیر،سابق رکن اسمبلی بھدرواہ محمد شریف نیاز آج دوپہریہاں جموں کے ایک اسپتال میں مختصر علالت کے بعد چل بسے،مرحوم وبائی مرض کوروناکوشکست دے چکے تھے تاہم انہیں دیگرطبی مصائب کاسامنارہاجن سے اُبھرنہ سکے اور بلآخرزندگی کی جنگ ہارگئے۔مرحوم پچھلے کئی ہفتوں سے جموں کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ محمد شریف نیاز کی اچانک وفات سے سیاسی ،سماجی وہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے خیموں میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔مرحوم نے اپنی سیاسی زندگی میں کئی اہم سنگ میل حاصل کئے اور مختلف صلاحیتوں میں سماج کی خدمت کی، کابینہ وزیر کیساتھ ساتھ وہ کانگریس کے سینئررہنمائوں میں شما رہوتے تھے ۔محمد شریف نیاز بھدرواہ اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے ۔محمد شریف نیازکی وفات پرمرکزی وزیرغلام نبی آزادنے گہرے رنج والم کااِظہارکیاہے، غلام نبی آزادکیلئے یہ ذاتی نقصان وصدمہ ہے کیونکہ مرحوم نیازغلام نبی آزادکے قریبی رشتہ دارہیں،کئی سیاسی وسماجی تنظیموں نے محمد شریف نیاز کی وفات پر گہرے رنج والم کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرنے کیلئے بارگاہِ الٰہی میں دعاکی۔ساتھ ہی غمزدہ کنبے کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکیاہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسپتال سے مرحوم کی میت کو بٹھینڈی لیجایاجارہاہے جہاں سے انہیں آبائی علاقہ بھلیسہ لیجایاجائیگا جہاں انہیں سپردِ لہد کیاجائیگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا