وزیراعظم مودی کاپیغامِ لیکر اشمی پورہ فرضی انکاؤنٹر کے مہلوکین کے گھر پہنچے سنہا

0
0

کہاانصاف ہوگا ،متاثرہ کنبوں کے ایک فرد کو ملازمت اور مالی معاونت کا کیا وعدہ
دلشاد احمد

کوٹرنکہ؍؍ اشمی پورہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک ہوئے پیشہ ور مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے کے لئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جمعرات کو 25سالہ ابرار احمد کے گھر پہنچے جہاں تینوں مہلوکین ابرار احمد۔امتیازحسین کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کیا اس موقعہ پر مشہور سماجی کارکن گفتار احمد چودھری بھی موجود رہے ۔ فرضی جھڑپ کے ہلاک شدگان کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور انہیں اس معاملے میں انصاف کا یقین دلایا ۔ انہو ں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی یہ پیغام اُن تک پہنچایا کہ حکومت غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہے اور اُنہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔ اس سے قبل لفٹینٹ گورنر نے پیری میں مقامی لوگوں سے جاری بیک ٹو ولیج پروگرام کے حاشیے پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور دراز دیہات کے دورے کا مقصد لوگوں کو یقین دلانا ہے کہ
آئینِ ہند سب سے بڑا ہے حکومت عوام کے ساتھ ہے اور انصاف اور برابری یقینی بنائی جائے گی ۔ اس موقع پر گفتار احمد چودھری نے کہا اس پوری کہانی کو ہم جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کون لوگ تھے جنہوں یہ پورا کھیل کھیلا ہے ۔گفتار احمد چودھری نے کہا کہ لواحقین اس انتظار میں ہیں کہ کب حکومت کڑی سزا ملزمان کو سنائے گی ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ پوری سچائی سامنے آئے گی اور کسی کو نہیں بخشا جائے گا ،کڑی سزا ملے گی ۔لیفٹیننٹ گورنر نے مہلوکین سے نوکریاں اور معاوضہ دینے کا وعدہ کیا بھی کہ تینوں کی فیملی میں سے ایک ایک نوکری دی جائے گی ۔واضح رہے کہ 18 جولائی 2020کو اشمی پورہ میں فرضی انکاؤنٹر میں کوٹرنکہ دھار ساکری کے تین نوجوان پیشہ ور مزدور ابرار احمد ولد بگا خان ابرار احمد ولد محمد یوسف۔امتیازحسین ولد صابر حسین ہلاک کردئیے گئے تھے جن کی نعشیں 70دنوں کے بعد 3اکتوبرکو قبر کشائی کرکے لواحقین کے سپرد کردی گئی تھی لواحقین نے اپنے عزیزوں کو آباء گاؤں میں دفن کیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا