فمڑوت کی عوام کا نیابت سنگلدان کے سامنے احتجاجی دھرنا

0
0

پانی کی شدید قلت کے باعث عوام پریشان حال،محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی پر اُٹھائے گئے کئی سوال
محمد جعفر بٹ

سنگلدان؍؍پنچائت فمڑوت کی عوام نے گزشتہ روز نیابت سنگلدان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ،محکمہ جل شکتی اور ضلع انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی عرصہ سے ہم لوگ پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ کو ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے ۔اس دوران احتجاج کرنے والے اشخاص نے ڈپٹی کمشنر رام بن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جل جیو مشن کی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں لیکن یہاں پر ایسا کون سے مشن چلایا گیا ہے جسکی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے ،اور یہ مشن ہمارے لے مصیبت بن چکا ہے،ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ضلع رام بن کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کے پی ایچ ای ملازمین کے خلاف کڑی کاروائی عمل میں لائی جائے جو اپنے فرائض انجام دینے میں کوتاہی برت رہے ہیں۔اس دوران سرپنچ پنچائت حلقہ فمڑوت محمد امین بٹ نے کہا کہ ہم لوگ آج مجبور ہو گئے کے سڑکوں پر بیٹھ کر دھرنا دیں،کیوں کہ ہماری عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بیک ٹو وولیج پروگرام مرحلہ سوم کا جگہ جگہ لوگوں نے بائیکاٹ کیا ہم نے اس پروگرام کا بھی خیر مقدم کیا اور اس پروگرام میں بھی پانی کی قلت دور کرنے کی مانگ کی تاکہ انتظامیہ کے کانوں تلے جو رینگے اور انتظامیہ کو پتہ چلے کہ یہاں کی عوام کن مشکلات سے دو چار ہے لیکن انتظامیہ خاموش ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے تماشائی بنی بیٹھی ہے۔انہوں نے ضلع رام کی انتظامیہ اور خاص کر محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے یہ اپیل کی کہ جلد از جلد پنچائت فمڑوت کی عوام کو پانی کی سہولیات مہیا کی جائے تاکہ آئے روز یہاں کی عوام کو پانی جیسی بنیادی سہولیات کے لئے در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا