ہماری اجتماعی کوششوں سے بہت سی زندگیاں بچانے میں مدد ملی ہے،لڑائی جاری رہے گی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آنے والے دنوں میں تہواروں، موسم سرما اور معیشت کے حالت کے پیش نظر عالمی وبا کوڈ 19 کے خلاف تحفظ کے لئے جمعرات کے روز ایک ’عوامی تحریک‘کا آغاز کیا۔ انہوں نے نعرہ دیا ’جب تک دوائی نہیںتب تک ڈھلائی نہیں‘۔مسٹر مودی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’’آیئے کرونا سے لڑنے کے لئے متحد ہوں! ہمیشہ یاد رکھیں، ماسک پہنیں۔ اپنے ہاتھوں کو صاف رکھیں۔ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں۔ دو گز کی دوری رکھیں‘‘۔ انہوں نے لکھا ’’جب تک دوائی نہیںتب تک ڈھلائی نہیں‘‘۔ایک دیگر ٹویٹ میں وزیر اعظم نے لکھا ’’ملک میں کووڈ ۔19 کے خلاف جنگ لوگوں کے ذریعے لڑی جارہی ہے اور ہمارے کورونا جنگجوؤں کو اس سے بہت زیادہ طاقت ملتی ہے ۔ ہماری اجتماعی کوششوں سے بہت سی زندگیاں بچانے میں مدد ملی ہے ۔ ہمیں اس لڑائی کو جاری رکھنا ہوگا اور ہمارے شہریوں کو وائرس سے بچانا ہوگا‘‘۔قبل ازیں اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے بدھ کے روز کہا تھا کہ کورونا سے دفاع کا ہتھیار ماسک پہننا، معاشرتی فاصلے پر عمل کرنا اور بار بار ہاتھ دھونا ہے ۔ اس اصول کے بعد عوامی مقامات پر ان اقدامات کے بارے میں بیدار پھیلانے کی مہم چلائی جائے گی۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کووڈ 19 کے خلاف جاری لڑائی کو ‘عوامی تحریک’ کی شکل دینے پروزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ‘‘کورونا کے خلاف لڑائی کو ایک ‘عوامی تحریک’ بنانے کے آپ کے اقدام کے لئے دل سے شکریہ۔ بے مثال ہمت اور پختہ عزم کے ساتھ طوفان سے لڑنا اور بحران کی گھڑی میں سب کو ساتھ لے کر چلنا آپ کی شناخت اور ترغیب ہے ’’۔مرکزی وزیر نے کہا ‘‘ہندوستان کو آپ جیسے دور اندیش رہنما پر فخر ہے ۔ کورونا کے خلاف اس عوامی تحریک کو کامیاب بنانے کی پکار پر پورا ملک آپ کے ساتھ ہے ۔لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا‘‘کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں لوگوں کی شرکت اہم رہی ہے اور ہمیں ابھی سست روی سے کام نہیں لینا ہوگا۔ ہماری تھوڑی سے غفلت اب تک کی تمام کوششوں کو ناکام بناسکتی ہے ۔ آئیے ہم سب مل کر کووڈ 19 کے خلاف وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ شروع کی گئی عوامی تحریک میں شامل ہوں اور متحد کوششوں کے ساتھ فتح کی کہانی لکھیں۔ جب تک دوائی نہیں تب تک ڈھلائی نہیں۔