بیک ٹو ولیج:وزٹنگ آفیسر محمد امین نے پنچائت لڈانہ کا دورہ کیا

0
0

عوامی مسائل کئے سماعت،سرکاری اسکیموں پر ہو ا تبادلہ خیال
نریندرسنگھ ٹھاکر
ادھمپور؍؍بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم کے تحت وزٹنگ آفیسر پنچائتوں میں اپنے دور ے کر کے عوامی مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں وزٹنگ آفیسر محمد امین نے ضلع ادھمپور کی پنچائت لڈانہ کا دورہ کیا جہاں بی ڈی او کلونتا ،جے ای ایگریکلچر ،جے ای پی ایم جی ایس وائی ،جے کے بنک منیجر کلونتااور دیگر محکمہ جات سے کئی افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر محکمہ جات نے کئی سرکاری اسکیموں پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی مسائل سماعت کئے جہاں مقامی عوام نے ایل جی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو سماعت کرنے اور ان کا ازالہ کرنے کیلئے افسران عوامی دہلیز پر پہنچ رہے ہیں ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا