سونیا گاندھی،راہل گاندھی اور پارٹی کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انڈین یوتھ کانگریس نے جموں و کشمیر یوتھ کانگریس لیڈر سندیپ سنگھ رسم کو پنجاب اور یوتھ کانگریس کمیٹیوں کیلئے تنظیم کا تربیتی انچارج نامز دکیا ہے ۔واضح رہے سندیپ کو جموں وکشمیر پردیش یوتھ کانگریس کا جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا تھا جہاں انہوں نے یوتھ کانگریس کی قومی ٹیم بطور نیشنل کوآرڈینیٹر انچارج دہلی پردیش یوتھ کانگریس کام کیا ۔انہوں نے جموں و کشمیر پردیش یوتھ کانگریس کے ترجمان اعلیٰ اور میڈیا انچارج کے فرائض بھی نبھائے ہیں ۔ اس دوران رسم نے اپنی تعیناتی پر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کیا جن کی قیادت میں آئی وائی سی نوجوانوں کو سامنے لا رہی ہے ۔سندیپ نے سی ڈبلیو سی ممبراور اے آئی سی سی ٹریننگ انچارج سچن رائو ، آئی وائی سی نیشنل انچارج کرشنا علاورو ،آئی وائی سی قومی صدر بی وی سری نواس ،آئی وائی سی ٹرئیننگ انچارج سیتا رام لامبا اور دیگران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے نئی ذمہ داری سونپی ۔