کہا مہم میں مستقبل قریب میں مزید توسیع کی جائے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سابق رکن پارلیمان راجیہ سبھا ترلوک سنگھ بھاجوہ نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہاکہ مرکزی حکومت لوگوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے انہیں کارپوریٹ کے ہاتھوں میں ڈال رہی ہے ۔انہوں نے ٹرانسپورٹ محکمہ کے فیصلے کی مخالفت کی جس میں ٹریکٹروں کی رجسٹریشن پر نو فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کسان مخالف ہے۔یہاں کسان مخالف بلوں کے خلاف ایک مہم کا آغاز کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ کسان مخالف بلوں نے کسانوں کو کارپوریٹوںکے ہاتھوں میں پھینک دیا ہے اور کارپوریٹس کو آازادی ہے کہ وہ کسانوں کا استحصال کریں۔انہوں نے کہاکہ کارپوریٹس کے حق میں بھاجپا کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ا س مہم میں مزید توسیع کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ فارم بل کسانوں،زراعت اور مزدوروں پر ایک برائے راست حملہ ہے کیونکہ وہ اب کم سے کم سپورٹ پرائس حاصل نہیں کر پائیں گے ۔