بی 2 وی 3

0
0

لفٹینٹ گورنر نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
عوامی اہمیت کے حامل پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا
پچوٹی اور اپر کُد پنچائتوں کیلئے گرام پنچائت ایکریڈیٹیشن پلان جاری کیا
مختلف اسناد ، منظوری نامے ، آیوشمان بھارت کے تحت کے سی سی گولڈن کارڈ ، حقِ شہریت اسناد ، پاور کلر ، سپورٹس کٹس مستحقین میں تقسیم کئے
اودھمپور،،لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج ضلع اودھمپور کے کُد علاقے کا دورہ بیک ٹو ولیج سوم کے سلسلے میں کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے دورے کے دوران 50 ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا اور 12 ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھا جو محکمہ دیہی ترقی ایم جی نریگا ، 14 ویں اور 15 ویں مالی کمیشن اور بی 2 وی 3 کاموں کے تحت تعمیر کر رہا ہے ۔
اس موقعہ پر پچوٹی اور اپر کُد پنچائت کیلئے گرام پنچائت ایکریڈیٹیشن منصوبوں کو جاری کیا ۔
لفٹینٹ گورنر نے سماگرہ سکھشا کے تحت 43.97 لاکھ روپے کی لاگت سے کُد میں تعمیر کئے جانے والے سائینس لائیبریری ، فن و دستکاری اور لائیبریری کیلئے تین کمروں کی تعمیر کا سنگِ بنیاد رکھا اور پچوٹی سنگیوٹ میں 469.36 لاکھ روپے کی لاگت سے نبارڈ کے تحت تعمیر کی جانے والی واٹر سپلائی سکیم کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول کُد تک بڑی سڑک سے جانے والی سڑک کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے سڑک رابطہ سہولت لازمی ہے ۔
دورے کے دوران لفٹینٹ گورنر نے کسان کریڈٹ کارڈ ، آیوشمان بھارت سکیم کے تحت گولڈن کارڈ ، حقِ شہریت اسناد ، باغبانی شعبہ کے تحت پاور کلر ، سپورٹس کٹس وغیرہ مستحقین میں تقسیم کیں ۔ انہوں نے سماجی بہبود محکمہ کے تحت مستحقین میں پینشن منظور نامے اور دیگر منظور نامے بھی تقسیم کئے ۔
لفٹینٹ گورنر نے افسروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور زمینی سطح پر سرکاری سکیموں کی عمل اوری سے متعلق مفصل جائیزہ لیا اور مستحقین سے بھی آراء حاصل کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا