اننت ناگ پولیس نے سیکوٹی سوار سے سینکڑوں نشہ آور ادویات کی بوتلیں ضبط کیں

0
0

شاہ ہلال

اننت ناگ ؍؍ اننت ناگ میں پولیس نے ایک سیکوٹی سوار سے سینکڑوں نشہ آور ادویات کی بوتلیں ضبط کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا جبکہ سیکوٹی کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔نمائندے کے مطابق جنوبی قصبہ اننت ناگ میں کھنہ بل چوک کے نزدیک پولیس نے ایک ناکہ کے دوران سیکوٹی سوار کو روک کر اسکی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 150کوڈین کی بوتلیں برا?مد کرلی گئی۔ معاملے کے حوالے سے ایس ایس پی اننت ناگ شری سندیپ چودھری نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص نشہ ا?ور ادویات تسکری کرنے میں ملوث ہے جس کے بعد ڈی او کھنہ بل کی قیادت میں ایک پارٹی نے ناکہ لگایا اور سکوٹی سوارفیاض احمد بٹ ساکن ہانجی دانتر کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس 33/2020 US8/21 NPDS درج کرکے ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ ادھر پولیس کی اس کارروائی پر مقامی لوگوں نے سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے سخت اقدامات اْٹھائے جائیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا