چوہدری ریاض بشیر ناز نے مختلف مقامات پہ عوامی مسائل اُبھارے
تنویر چوہدری
پونچھ؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو نے ا?ج تحصیل حویلی کے مختلف بلاکوں پونچھ ننگالی لورن و منڈی کی مختلف پنچایتوں کا دورہ کیا اور وہاں چل رہے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر وہاں کے مقامی لوگوں کی قیادت کر رہے کانگریس لیڈر چوہدری ریاض بشیر ناز کے ہمراہ تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں کانگریس رہنما نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو لورن پی ایچ سی کی اپگریڈیشن سمیت تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچوں کی فراہمی و سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالات کو سدھارنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ جبکہ اڑائی گائوں میں سڑک رابطے کی مرمت بارے بھی موصوف نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو آگاہ کیا۔ چوہدری ریاض بشیر ناز نے مزید کہا کہ لوگوں کے بجلی پانی سے متعلق مسائل بھی حل ہونے چاہیے تاکہ اس پروگرام کو ایک کامیاب پروگرام کہا جا سکے۔ بلاک ننگالی میں سڑک رابطوں کی از سر نو مرمت سمیت تعلیمی اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے بارے میں بھی موصوف کو آگاہ کیا۔ متعلقہ علاقوں کی تمام مانگوں کو بغور سننے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر نے وہاں پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ وہ علاقہ کو درپیش تصفیہ طلب مسائل کو جلد از جلد حل کر کے عوام کو راحت پہنچائیں۔