گاندربل حملے میں مارا جانے والا پولیس اہلکار اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک، تجہیز وتکفین میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

0
0

سری نگر، 7 اکتوبر (یو این آئی) وسطی ضلع گاندربل میں منگل کی شام بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر پر حملے کے دوران مارے جانے والے پولیس اہلکار الطاف حسین کو بدھ کے روز اپنے آبائی مقبرہ واقع گاندر پورہ عیدگاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ مرحوم پولیس اہلکار کے جلوس جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اشک بار آنکھوں کے ساتھ انہیں سپرد لحد کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے صبح سے ہی ان کی لاش کا انتظار کررہی تھیں اور جوں ہی لاش گھر پہنچی تو وہاں قیامت صغریٰ بپا ہوئی اور وہاں موجود مرد و خواتین خاص کر رشتہ داروں کے آہ و نالے بلند ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا