فائر سروسز کی سلیکشن لسٹ کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں:کانگریس

0
0

بھاجپا بڑے ہسپتالوں میں موجودہ صورتحال کیلئے جوابدہ
ڈیلی ویجروں کے مسائل کا ازالہ کیا جائے ،عماراتی سامان کی آسمان چھوتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے یہاں فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی سلیکشن لسٹ میں بڑے پیمانے پر گڑ بڑھ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس فہرست کی آزادانہ تحقیقات کی جانی چاہئے اور تحقیقات مکمل ہونے تک فہرست کے تحت مزید پیش روفت کو روکا جائے ۔اس معاملہ میں بے ضابطگیوں کے پیش نظر جے کے پی سی سی نے کہا کہ ایل جی کو اس معاملہ میں فوری مداخلت کرنی چاہئے کیونکہ سوالیہ پرچہ لیک وہنے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔وہیں پارٹی ترجمان اعلیٰ اور دیگر پارٹی لیڈران نے اجلاس میں پارٹی صدر جی اے میر کی قیادت میں ان معاملات کو اٹھایا جہاں کئی اہم مسائل کا جائزہ لیا۔پارٹی لیڈران نے کہا کہ بھاجپا لیڈران نے کے بے بنیاد اور کھوکھلے دعوے ثابت ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا لیڈران کے پاس کوئی جواب نہیں کہ میرٹ کو کیوں نظر انداز کیا گیااور جموں صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے اور جموں کی عوام کے ساتھ کئے وعدے وفا کرنے میں بھی ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جی ایم سی جموں اور دیگر بڑے ہسپتالو ں میں مریضوں کو بنیاد ی سہولیات فراہم نہیں ہیںجس کیلئے بھاجپا جوابدہ ہے ۔اجلاس میں عارضی اور دیلی ویجر ملازمین کی مستقلی اور ان کی اجرتوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شرکاء نے کہاکہ ان ملازمین کے مطالبات کا ازالہ کیا جائے ۔ا س موقع پر کانگریس لیڈران نے عوام کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا ۔وہیں اجلاس میں رمن بھلہ، مولہ رام ،کانتا بہن، روندر شرما، رجنیش شرما، ٹھاکر بھلوان سنگھ،منموہن سنگھ، شاہ محمد چوہدری ،یوگیش ساہنی ،صوبت علی چوہدر ی و دیگران موجود تھے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا