تیوہار کے موسم میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایس او پی جاری

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍ اکتوبر سے دسمبر تک پورے ملک میں کئی تیوہار منائے جاتے ہیں اور کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’کے اس دور میں بڑے پیمانے پر عوام کے اکٹھا ہونے سے وائرس پھیلنے کا خطرہ کافی بڑھ جائے گا۔ اسی بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے مرکزی صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے تیوہار کے موسم کے لیے آج نئے ہدایات یعنی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر (ایس او پی) جاری کی۔ وزارت کی جانب سے جاری ایس او پی میں انتظامیہ اور منعقد کرنے والوں کے لیے ہدایات دینے کے ساتھ ہی انعقاد کے دوران کورونا وائرس کے پھیلنے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور انعقاد کے دوران کسی شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق ہونے کی سمت میں کن ہدایات پر عمل کرنا ہے ، اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے ۔ وزارت نے یہ واضح کیا ہے کہ کسی بھی کنٹینمنٹ زون میں کوئی بھی انعقاد نہیں ہو سکتا ہے ۔ وزارت نے 65 برس سے زیادہ عمر کے افراد، سنگین امراض میں مبتلا افراد، حاملہ خواتین اور 10 سال سے کم عمر کے بچوں کو گھر پر ہی رہنے کی صلاح جاری کی ہے ۔ منعقد کرنے والوں اور ان کے اہلکاروں پر بھی یہ گائڈلائنس نافذ ہوتی ہے ۔ ان کے علاوہ ان علاقوں کی مقامی انتظامیہ اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں میں وائرس کی روک تھام کے لیے اضافی سلامتی منصوبوں کو نافذ کر سکتا ہے ۔ ایس او پی کے مطابق منتظمین کو تہوار، میلہ، ریلی، نمائش، ثقافتی پروگرام اور ڈرامہ وغیرہ سے قبل پنڈال میں تھرمل اسکیننگ، جسمانی فاصلہ اور حفظان صحت سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔ اگر انعقاد کچھ دنوں یا ہفتوں کا ہو تو ان کا انتظام ہونا چاہئے ، لوگوں میں حسب ضرورت جسمانی دوری اور صفائی۔ستھرائی کا خیال رکھنا چاہئے ۔ ریلی یا مورتی وسرجن کے دوران محدود تعداد میں ہی لوگوں کو شریک ہونا چاہیے اور ماسک پہننا چاہیے ۔ اگر ریلی یا مارچ طویل مسافت طے کرنا ہو تو ایمبولینس سروس کی ضرورت ہوگی۔ انعقاد میں تمام رضاکاروں، فنکاروں، سنیما-تھیٹر آرٹسٹ وغیرہ کو بھی کووڈ-19 کے دوستانہ سلوک پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ضرورت کے مطابق سینیٹائزر اور تھرمل گن کی دستیابی اور زمین پر جسمانی دوری کو ظاہر کرنے والے دائرہ بنائے جانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔ انعقاد کے دروان وائرس کے مشتبہ کیسز کی شناخت ہونے کی صورتحال میں، ان کے لیے جائے انعقاد پر پہلے سے ہی الگ رکھنے کا انتظام ہونا چاہیے ۔ انعقاد میں شامل ہونے والے تمام افراد کو آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال کرنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ ایس او پی کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں کسی بھی طرح کے انعقاد کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی کنٹینمنٹ زون سے کوئی شخص کسی انعقاد میں منتظمین، اہلکار یا ملاقاتی کے طور پر شامل ہو سکتے ہیں۔ منتظمین کو کووِڈ۔19 مناسب برتاؤ کا مظاہرہ یقینی بنانے کے لیے حسب ضرورت تعداد میں اہلکاروں کو تعینات کرنا ہوگا اور انھیں اہلکاروں کی سکیورٹی کے لیے فیس کور یا ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، صابن اور سوڈیم ہائیڈروکلورائٹ وغیرہ کا مکمل انتظام کرنا ہوگا۔ جائے انعقاد پر کافی تعداد میں ٹکٹ کاؤنٹر ہونا چاہیے ، جہاں جسمانی دوری پر مکمل عمل درآمد ہو۔ پنڈال میں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق معلومات کے پوسٹر، اسٹینڈ اور آڈیو-وِزول میڈیا کا انتظام ہونا چاہیے ۔ انعقاد کی جگہ پر آنے اور بہار نکلنے کے کئی راستے ہونے چاہیے ۔ صرف وہی اہلکار یا ملاقاتی کو اندر آنے دینا چاہیے جن میں وائرس کی علامات نہ ہوں۔ تھرمل اسکیننگ میں کسی شخص میں وائرس کی علامت پائے جانے پر انھیں احترام سے اندر آنے سے منع کرنے کے ساتھ ہی فوراً میڈیکل صلاح لینے کی صلاح دی جانی چاہیے ۔ انعقاد میں محدود تعداد میں ہی لوگوں کو شامل ہونا ہے ۔ جائے پروگرام اے سی، پینے کے پانی، وینٹیلیشن وغیرہ کے سلسلے میں جاری سرکاری ہدایات پر عمل درآمد ضروی ہے ۔ مذہبی مقامات پر مورتیوں اور مقدس مذہبی گرنتھوں کو چھونا منع ہے ۔ مذہبی مقامات کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ اجتماعی گانے کے بجائے پہلے سے ریکارڈ کیے گئے بھکتی گیت بجائیں۔ کمیونٹی رسوئی گھروں میں کھانا بناتے وقت اور ان کی تقسیم کے وقت بھی کووِڈ۔19 مناسب برتاؤ پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے ۔ انعقاد کے دوران کسی شخص میں وائرس کی علامت پائے جانے پر اسے دیگر افراد سے علاحدہ ایک کمرے میں رکھنا چاہیے اور انھیں ڈاکٹر کے آنے تک فیس ماسک یا فیس کور لگائے رکھنا چاہیے ۔ علامت زیادہ سنگین ہونے پر قریب کے میڈیکل فیسیلٹی کو اطلاع دی جانی چاہیے ، ریاست یا ضلع ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے ۔ اگر وہ شخص ٹیسٹ میں کورونا پوزیٹیو پایا جاتا ہے تو پورے انعقاد کی جگہ کو صاف کرنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا