والی بال،کرکٹ اور بیڈمنٹن مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا
لازوال ڈیسک
بھلیسہ؍؍بھلیسہ کی پنچائت سینو میں بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم کے تحت پروگرام جار ی ہے جہاں مقامی عوام افسران کے سامنے اپنے مسائل رکھ رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں سینو پنچائت میں والی بال، نیڈمنٹن اور کرکٹ مقابلہ جات کا انعقاد یہا ں تحصیلدار بھلیسہ ارشاد احمد شیخ (کے اے ایس) وزٹنگ افسر ،ڈاکٹر مزمل عنائت زرگر اور ظہور الیٰ پی ای ٹی کی قیادت میں کروائے گے ۔علاوہ ازیں اس موقع پر محمد یاسین بٹ سیکریٹری پنچائت ،عنائت زرگر پٹواری ،انیل کمار جی آر ایس ،سابق سرپنچ عشرت علی و دیگران موجود تھے ۔وہیںان مقابلہ جات میں35کھلاڑیوں نے شرکت کی جہاں سرپنچ پنچائت زمرودہ بیگم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔