عصمت دری اور قتل کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اتر پردیش کے بلرام پور ہاتھرس عصمت دری معاملے کے قصورواروں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس سی،ایس ٹی ،او بی سی اور اقلیتی تنظیموں نے ایک دن کی بھوک ہڑتال یہاں گرو روی داسمندر شیخ نگر باہو فورٹ جموں میں کی جہاں متاثرہ کو تیس سے زائد تنظیموں نے خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس سلسلے میں شام چھ بجے ایک کینڈل مارچ کا انعقاد کیا گیا جہاں شرکاء نے متاثرہ کو انصاف فراہم کرنے کیلئے نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر جے اے کاظمی راشٹریہ مسلم مورچہ ،ایڈوکیٹ روپ لال ، ایڈوکیٹ پون کنڈل ،ایڈوکیٹ انیل بودھ ،موہندر بھگت بھگت مہا سبھا ،ششی ورما وشواکرم سبھا، فقیر چند بروالا سبھا، ایڈوکیٹ اندرجیت سریارا سبھا،کیول کرشن فوترا اے آئی بی سی یو ،وی کے کنڈل بدھسٹ سوسائٹی آف انڈیا ،برج مہرا اکھل بھارتیہ کاشیپ مہا سنگ ،بھارت ہنس والمکی صدر سبھا ، لکی چیدھا اکھل بھارتیہ صفائی مزدور سنگھ ،نرندر سنگھ سکھ انٹلیکچول سرکل ،آر ایل ڈوگرہ آل جموں وکشمیر گردی مہا سبھا و دیگران نے شرکت کی جہاں انہوں نے مشترکہ طور پر کہا کہ ملک کی بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں ۔