وزٹنگ آفیسر خالد جان کا پنچائت مڑھ میں خیر مقدم

0
0

بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم سے عوام کی کئی امیدیں وابستہ
محمد اعظم
جموں؍؍بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم سے عوام کی کئی امیدیں وابستہ ہیں ۔اسی سلسلے میں وزٹنگ آفیسر خالد جان نے یہاں بلک نگروٹہ کی پنچائت میں مڑھ کا دورہ کیا جہاں سماجی کارکن زماعت علی بانیا ،پنچائتی نمائندگان اور دیگر معززین نے ان کا شاندار خیر مقدم کیا ۔واضح رہے بیک ٹو ولیج مرحلہ سوم کے تحت وزٹنگ آفیسر عوام کے مسائل کو متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے سامنے سماعت کر رہے ہیں اور کئی مسائل کا بروقت ازالہ بھی ہو رہا ہے ۔اس موقع پر محمد خالد جان نے عوام کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مقامی عوام کے مسائل کو متعلقہ حکام کے سامنے رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر رانی سیما ٹھاکر ،کاجل دیوی ،کلدیپ کمار، وکی سنگھ ،تارا چند، اشوک کمار و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا