سمویدنا نے عوام کلو ان کی دہلیز پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کئے تقسیم

0
0

ضلع انتظامیہ جموں بہتر خدمات فراہم کر رہی ہے :کیشو چوپڑہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سمویدنا سوسائٹی کے چیئرمین کیشو چوپڑہ نے کئی مقامات پر جموں کی عوام کو ان کی دہلیز پر جاکر ڈومیسائل سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔ اس سلسلے میں کیشو چوپڑہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ جموں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی اور کہاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس مل چکے ہیں ۔انہوں نے تحصیلدار جموں خاص کمل پریت سنگھ نے بھی ڈومیسائل جاری کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں اور کم عرصے میں زیادہ اسناد جاری کئے ہیں ۔وہیں مقامی عوام نے ان کی دہلیز پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے سمویدنا سوسائٹی کے چیئرمین کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا بھی کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا