کسانوں کے مسائل کئے سماعت،متعلقہ سرپنچ کے کام کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نیشنلسٹ یوتھ فارمر آرگنائزیش کی ایک ٹیم نے پرہلاد پور پھلائی منڈل اور ٹھکرال جموں کا دورہ کر کے کسانوں نے زمینی سطح کے مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مقامی کسانوں اور متعلقہ پنچائت کے نمائندگان نے کئی اہم مسائل ابھارے جہاں انہوں نے متعلقہ پنچائت کی سرپنچ امرجیت کور کے کام سے سہمتی کا مظاہرہ کیا ۔ وہیں این وائی ایف او کے قومی یوتھ صدر انجینئر ریشی کول کلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کسانوں کو یقین دہانی کروائی کہ این وائی ایف او کی پوری ٹیم کسانون کی دہلیز پر ان کے مسائل پر کام کرے گی ۔انہوں نے متعلقہ پنچائت کی سرپنچ کی جانب سے کسانوں کے مسائل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔