بڈگام میں بیک ٹو ولیج 3 سرگرمیاں شدو مد سے جاری

0
0

سیکرٹری دیہی ترقی نے سڑک کا سنگِ بنیاد ، عوامی اداروں کا معائینہ کیا

سرینگر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج نے آج گرام سبھاؤں میں حصہ لیا ، کھیل میدان کا افتتاح
سہ روزہ دورے کے دوسرے دن سیکرٹری نے سپورٹس کٹس ، لاڈلی بیٹی ، حقِ شہریت اسناد اور کمبلیں مستحقین میں تقسیم کیں ۔ ترقیاتی کاموں کا جائیزہ لینے کے دوران سیکرٹری نے مختلف سڑکوں ، سکولوں ، طبی اداروں ، پنچائت گھروں وغیرہ کا معائینہ کیا ۔ بی 2 وی 3 پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد دیہی عوام کی دہلیز پر اُن کے مسائل اور شکائتوں کا ازالہ کرنا ہے ۔ اس موقعہ پر پنچائتی راج اداروں کے نمائندوں اور مقامی لوگوں نے اپنے علاقوں سے متعلق مختلف ترقیاتی مسائل اٹھائے ۔ سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو اُن کی شکایات اور مسائل کے ازالے کی موقعہ پر ہدایت دی۔ سیکرٹری نے لوگوں کو آگے آ کر عوامی منصوبہ مہم میں سب کی یوجنا سب کا وکاس نعرے کے تحت شروع کی گئی مہم میں شرکت کریں جو کہ 2 اکتوبر سے شروع ہو کر 31 جنوری 2021 کو اختتام پذیر ہو گا  دورے کے پہلے دن سیکرٹری نے مختلف پروگراموں اور سکیموں کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کاموں کا جائیزہ لیا ، مختلف عوامی اداروں کا معائینہ کیا ، سپورٹس کٹس ، حقِ شہریت اور لاڈلی بیٹی اسناد تقسیم کیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا