دموہ،06 اکتوبر(یواین آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ میں سانپ کے کاٹنے سے جڑواں بہنوں کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہٹا تھانہ علاقے کے گرام سنکئیا میں اتوار کی رات کھیت میں سوتے وقت 14 ماہ کی جڑواں بہنوں کو سانپ نے ڈس لیا تھا۔
اس واقعہ کے بعد دونوں بہنوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران دونوں کی موت ہوگئی۔