پنچایت شجرو بی کا وفد اعجاز احمد خان سے ملاقی

0
0

پنچایت حلقہ کے اہم کاموں کو حل کرنے کا مطالبہ
طیب رضا جیلانی

مہور؍؍پنچایت حلقہ شجرو بی کا ایک وفد سرپنچ چوہدری محمد شریف کی قیادت میں جموں کشمیر اپنی پارٹی کے ناہب صدر اور سابق وزیر چوہدری اعجاز احمد خان سے ملا اور پنچایت شجرو بی کہ کچھ اہم کاموں کو جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا جن خاص کاموں کی جلدی تعمیر کے لیے مانگ کی۔ ان میں سڑک ایم ایم ایس سولی تا پنچایت گھر مال ڈاڈا جو زیر تعمیر ہے اس کو محکمہ کے اندر رکھا جائے اور جلد تعمیر کروایا جاے مڈل اسکول ڈاڈا کو ہائی اسکول کا درجہ جلد دیا جائے۔ اس کے علاوہ پنچایت میں جو بھی کام التوا میں ہیں۔ ان سب کو جلد تعمیر کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔سابقہ وزیر چوہدری اعجاز احمد خان نے وفد کو یقین دلایا کے ان کی ساری مانگوں کو جلد ہی ایل جی انتظامیہ کہ نوٹس میں لا کر جلد ہی کوئی کاروائی کی جائے گی ۔وفد میں پنچایت سرپنچ کے علاوہ وارڈ نمبر 7 کے پنچ محمد فاروق وارڈ نمبر 1 شہناز اختر سابقہ واٹر سیڈ چیرمین حاجی محمد حسین اور اپنی پارٹی کے یوتھ لیڈر پرویز چوہدری بھی شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا