بھلیسہ کی معروف شخصیت غلام حسین بٹ اس فانی دنیا سے رخصت

0
0

سرفراز ملک صدر جموں کشمیر ایس سی ایف نے کیا اظہار تعزیت
منظور سمسھال

گندو؍؍بھلیسہ کی جانی مانی شخصیت غلام حسین بٹ اس دنیا سے نہ رہے مرحوم نیک طبیعت، نرم مزاج انسان تھے ۔علاقے کے نامور روحانی پیشوا بزرگ مرحوم حضرت الحاج غلام قادر غنی پوری کے برادر نسبتی تھے اور مہتمم جا معیہ حضرت الحاج برہان الحق قادری کے رشتہ میں ماما جی لگتے تھے۔ مختصر علالت کے بعد انتقال فر ما گیے۔سرفراز ملک صدر جموں کشمیر ایس سی ایف نے اپنے ایک پرس بیان میں اظہار تعزیت کرتے ہویے کہا اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطا کرے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق فرمائے۔ اسکے علاوہ نامور شخصیت یونانٹیڈ فرنٹ صدر بھلیسہ محمد حنیف ملک ٹیچرس فورم بھلیسہ صدر عاشق حسین ملک زونل صدر یوناٹیڈ ایمپلایز یونین محمد یاسین حقانی۔ نثار احمد بٹ ضلع ڈوڈہ جنرل سکریٹری ممبر خیر الدین ملک۔ ریاض احمد شیخ ماسٹر۔مدثر احمد کوکا ماسٹر مدثر احمد شیخ۔سماجی کارکن نثاار احمد ملک۔ ممبر سوشل کرسٹ فونڈیشن اظہر الدین ملک و دیگران نے اظہار تعزیت و مرحوم کے حق میں دعاے مغفرت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا