پنچایت اڑی مردان شاہ ترقی کی دوڑ میں مثالی پنچایت ہو گئی: طاہرہ جبین

0
0

بی ڈی سی چیئرمین بیک ٹو ویلیج پروگرام کے دوران مختلف پنچایت کا دورہ
اعجاز کوہلی

مینڈھر؍؍بیک ٹو ویلیج پروگرام کا سلسلہ جاری آج بی ڈی سی چیرپرسن طاہرہ جبین نے مختلف پنچایت کا دودہ کر کے وہاں بیک ٹو ویلیج پروگرام کے دوران عوامی شکایت کو سنا ۔طاہرہ جبین نے اپنی ہوم پنچایت میں نوڈل آفیسر کے ہمراہ کاموں کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر اڑی مردان شاہ سے رفیقِ پسوال نے بتایا کہ گائوں میں بجلی نظام خستہ حالی کا شکار تھا لیکن بیک ٹو ویلیج پروگرام چلنے کے آج تیسرے مرحلے میں یہ کہا جا سکتا ہے کے بجلی نظام اڑی مردان شاہ پنچایت میں درست ہوا ہے جس کا سہرا متعلقہ بی ڈی سی کو جاتا ہے ۔وہیں بی ڈی سی چیئرپرسن طاہرہ جبین نے کہا کے کافی کاوشوں کے بعد ہم نے اس پنچایت میں بجلی نظام میں سدھار کی کوشش کی ہے ۔یہاں پچھلے ایک سال میں سات ٹرسفارمر نصب کیے ہیں جس کے چلتے ایک بڑی آبادی کو بجلی فراہم ہو رہی ہے۔ جبین نے کہا کے انشاللہ ایک ایک کر کے تمام کاموں کو کیا جائے گا اور بہت جلد اڑی مردان شاہ پنچایت مینڈھر کی سب سے ترقی یافتہ پنچایت ہو گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا