سماجی کارکن آئی ایچ سی آر سنجیو سنگھ کو ہیومن رائٹس نوبل ایوارڈ سے نوازہ گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍انٹرنیشنل ہیومن رائتس کونسل جموں و کشمیر نے آئی ایچ سی آر کارکن سنجیو سنگھ کو ہیومن رائٹس نوبل ایوارڈ 2020سے نوازہ گیا ۔وہیں اس اعزاز میں سنجیو سنگھ کو ایک سند ،میڈل اور ٹرافی سے نوازہ گیا ۔واضح رہے سنجیو کو یہ اعزاز مفت تعلیم ،پھل دار شجرکاری اور ماحول کو بچانے کیلئے رضاء کارانہ خدمات کیلئے دیا گیا ۔اس سلسلے میں آئی ایچ سی آر کارکن نے کہا کہ انسانیت اور ملک کی خدمات ہندوستانی روایات کاایک حصہ ہے ۔انہوں نے حکومت ،صنعت ،برادریوں اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پائدار متبادل کو ڈھونڈنے کیلئے ایک ہو جائیں اور پلاسٹک کا استعمال کم کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ آئی ایچ سی آر نے توی اور چناب کے کنارے اور بنجر زمین پر ایک لاکھ پودے لگانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔